مشکل اور تکلیف کے وقت میں اﷲ کے صفاتی نام سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے، برطانوی ہائی کمشنر کے دل کی دنیا بدل گئی

اسلام آباد، لاہور (پی این آئی) مشکل اور تکلیف کے وقت میں اﷲ کے صفاتی نام سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے، برطانوی ہائی کمشنر کے دل کی دنیا بدل گئی۔پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے مشکل اور تکلیف کے اوقات میں اﷲ تعالی کے صفاتی نام سننے سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے

، یقین بحال ہوتا ہے اور زخم مندمل ہوتے ہیں، کرسچین ٹرنر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ، برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے پیغام کے ساتھ ہی عاطف اسلم کی حمد باری تعالی کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی جو اﷲ تعالی کے 99 ناموں پر مشتمل ہے ۔ گلوکار عاطف اسلم نے کوک سٹوڈیو کی مشاورت سے خوبصورت آواز میں اللّہ تعالیٰ کے 99 نام (اسمائالحسنیٰ )پڑھ کر تمام مسلمانوں کے دِل جیت لیے ، عاطف اسلم نے ٹوئٹر پر’اسمائالحسنیٰ’ کا یوٹیوب لنک شیئر کیا، ‘اسمائالحسنیٰ’ کو یوٹیوب پر صرف 11 گھنٹوں میں 6 لاکھ سے زائد افراد سُن چکے ہیں اور اِس وقت ٹوئٹر پر بھی پاکستانی ٹاپ ٹرینڈز مپر موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close