بیجنگ ( پی این آئی) کشمیر کے مسئلے پر مؤقف مستقل ہے، چین کے دفتر خارجہ کی بریفنگ، پاکستان سے تعاون کا مقصد معاشی ترقی ہے۔چین نے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراض پر جواب دیا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون کا مقصد مقامی معاشی نمو کو بڑھانا ہے ، بیجنگ میں ہفتہ وار
پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاولی جیان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل ہے ، بھاشا ڈیم پر بھارتی اعتراض سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے مابین معاشی سرگرمیوں سے مقامی معیشت بڑھے گی اور عام لوگوں کی معاشی زندگی بہتر ہونے سے سب کو فائدہ ہوگا، چین نے پاکستان کی سینٹ میں کورونا وائرس کے خلاف چین کی حمایت اور اظہار یکجہتی کی قرارداد کی بھی تعریف کی، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے ہی بیجنگ اور اسلام آباد نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور اس کے خلاف جنگ کے لیے مل کر کام کیا ، ہم کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے پاکستان نے وائرس کے خلاف چین کی لڑائی میں وسائل اور طبی سامان کی فراہمی میں مدد فراہم کی، انہوں نے کہا چینی حکومت نے بھی پاکستان میں اپنی میڈیکل ٹیمیں بھیجی ہیں، متعدد گرانٹس دی ہیں اور معاشرے کے تمام شعبوں کو فعال کرنے کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں