ایک اور اہم یورپی ملک جس نے کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیا

سلووینیا(پی این آئی )ایک اور اہم یورپی ملک جس نے کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیا ایک طرف دنیا بھر میں کرونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب ایک یورپی ملک نے وائرس کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔سلووینیا کی حکومت نے جمعرات کی شب ملک میں سرکاری طور پر کرونا کی وبا

کے خاتمے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سلووینیا یورپ کا پہلا کرونا فری یورپی ملک بن گیا ہے۔وائرس کے خاتمے کے اعلان کے باوجود شہریوں پر لازم ہو گا کہ وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے بنیادی اصولوں کی پیروی کرتے رہیں مگر دیگر یورپی ممالک سے آنے والے افراد کو اب مسات روز کے لیے قرنطینہ میں نہیں رکھا جائے گا۔جن غیر ملکیوں پر کرونا کی علامات ظاہر ہوں گی انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ یورپی یونین کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے افراد کو کم از کم 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔سلووینیا کی آبادی بیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں 12 مارچ کو کرونا وائرس پھیلنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک اس وبا کے 1464 متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 103 افراد فوت ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close