کبھی حملوں میں خواتین اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچایا، افغان فوج نے جارحانہ حملے کیے تو بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، طالبان کا اعلان

کابل(پی این آئی)کبھی حملوں میں خواتین اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچایا، افغان فوج نے جارحانہ حملے کیے تو بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، طالبان کا اعلان۔صدر اشرف غنی کی جانب سے افغان فوج کو جنگجوؤں پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت پر طالبان نے بھرپور جواب دینے اور عسکری کارروائیوں میں اضافے کا

عندیہ دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے کابل کے زچہ و بچہ اسپتال میں حملے میں ملوث ہونے کے کابل حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان فوج نے جارحانہ حملے کیے تو بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ افغان فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہم بھی اپنی عسکری کارروائیاں بڑھا سکتے ہیں۔ ہم نے کبھی حملوں میں خواتین اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔قبل ازیں صدر اشرف غنی نے زچہ و بچہ اسپتال پر حملے کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں واقعے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے فوج کو دفاع کی پالیسی کو ترک کرکے طالبان پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close