امریکہ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرانے کی مہم شروع، نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر “ٹرمپ ڈیتھ کلاک” نصب کر دیا گیا

نیو یارک(پی این آئی)امریکہ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرانے کی مہم شروع، نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر “ٹرمپ ڈیتھ کلاک” نصب کر دیا گیا،امریکہ میں کورونا وائرس سے 80ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں صدر ٹرمپ کی جانب سے فوری اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری ان

پر عائد کی جارہی ہے۔کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں وائرس سے مزید 830 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اس دوران نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ایک نیا بل بورڈ نصب کیا گیا ہے۔اس بل بورڈ کو “ٹرمپ ڈیتھ کلاک”کا نام دیا گیا ہے، اس بورڈ س پر امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی وہ تعداد بتائی جا رہی ہے جو بورڈ کے تخلیق کار کے مطابق صدر ٹرمپ کے بروقت اقدام سے نہ ہوتیں۔تخلیق کار فلم میکر یوجین جاریکی ہیں جنہوں نے یہ ’کلاک‘ ٹائمز اسکوائر کی ایک بلڈنگ کی چھت پر نصب کی ہے جو کورونا وائرس کے دوران خالی پڑی ہے۔ذرائع کے مطابق پیر کو اس کلاک پر 80 ہزار ہلاکتوں میں سے 48 ہزار اموات ایسی بتائی جا رہی تھیں جن کی جانیں تخیلق کار کے مطابق صدر ٹرمپ کے بروقت اقدامات سے بچائی جا سکتی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close