چین کے شہر ووہان میں کورونا کو شکست، لاک ڈاؤن کے خاتمے کے ایک ماہ بعد نئے کیسز حکام کے لیے بڑا چلینج بن گئے

ووہان(پی این آئی)چین کے شہر ووہان میں کورونا کو شکست، لاک ڈاؤن کے خاتمے کے ایک ماہ بعد نئے کیسز حکام کے لیے بڑا چلینج بن گئے،چینی شہر ووہان میں عالمگیروبا ’کروناوائرس‘ کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں کرونا کے نئے کیسز ایسے وقت میں سامنے آئے کہ جب ملک میں وبا کو شکست تصور کیا جارہا ہے اور معمولات زندگی بھی بحال ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق ووہان میں کرونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے ایک ماہ بعد نئے کیسز نے حکام کے لیے بڑا چلینج کھڑا کردیا ہے، ماہرین کو مہلک وائرس پھر سے پھیلنے کا خدشہ بھی ہے۔کرونا کے 5 نئے کیسز میں معمر شہری بھی شامل ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد ایک ہی اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں۔ ووہان ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں کرونا کا خاتمہ اور افزائش کو روکنا اب بھی بڑا اور بھاری ٹاسک ہے۔مذکورہ تمام مریضوں کے کرونا ٹیسٹ آج مثبت آئے البتہ ان میں کسی قسم کی کرونا علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔خیال رہے کہ چین میں کرونا پر قابو پانے سے متعلق دعوے پر اب سوالات اٹھا گئے ہیں۔ جبکہ کینیڈا کے آرکٹک اور بحراوقیانوس کے درمیان میں واقع جزیرہ پر موجود ملک گرین لینڈ نے کرونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پالیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close