صفائیاں جاری، اس سال حج ہو گا کہ نہیں، فیصلہ کسی بھی وقت آ جائے گا

ریاض(پی این آئی)صفائیاں جاری، اس سال حج ہو گا کہ نہیں، فیصلہ کسی بھی وقت آ جائے گا،کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال حج ہوگا یا نہیں ، اس بات کا فیصلہ آج کرلیا جائے گا۔ذرائع سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق خانہ کعبہ میں صفائی کا نظام مؤثربنایا جا چکا ہے جب کہ رمضان المبارک میں نمازیوں کی کورونا

سے حفاظت کے لیے مسجد الحرام میں داخلے کے تمام دروازوں پر جراثیم کش سسٹم نصب کیا گیا ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیت اللہ شریف کے طواف کے لیے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے اور خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جب کہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کر دیا گیا تھا۔کورونا کی وبا کی وجہ سے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں افطار دسترخوان پر بھی پابندی ہے، اس کے بجائے مستحق افراد میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اپریل میں سعودی عرب نے دنیا بھر کے ممالک کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے کو کہا تھا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج نے فی الوقت کسی بھی معاہدے سے روک رکھا ہے تاہم سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک سے مشاورت کے بعد حج سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ تاریخ میں 40 بار سے زائد مرتبہ حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا لہٰذا اگر حالات بہتر ہوجائیں گے توحج ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 239 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 30 پاکستانی بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں