افغان صوبے خوست کی پولیس کے سربراہ تین اہلکاروں سمیت بم دھماکے میں ہلاک، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

کابل(پی این آئی)افغان صوبے خوست کی پولیس کے سربراہ تین اہلکاروں سمیت بم دھماکے میں ہلاک، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔افغانستان کے صوبے خوست کے پوليس چيف بريگيڈيئر جنرل سيد احمد بابازئی تین اہلکاروں سمیت بم دھماکے ميں ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے صوبے خوست میں سڑک کنارے نصب بم زوردار

دھماکے سے پھٹ گیا جب صوبے کے پولیس چیف کی گاڑی وہاں سےگزر رہی تھی۔ دھماکے میں بريگيڈيئر جنرل سيد احمد بابازئی شدید زخمی ہوگئے جبکہ تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔صوبے خوست کے گورنرکے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ خوست پولیس چیف بريگيڈيئر جنرل سيد احمد بابازئی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بريگيڈيئر جنرل سيد احمد ببازی پرعسکریت پسندوں کے خلاف آپريشن کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔خوست کے مقامی طالبان قیادت نے پولیس چیف پرحملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی جنگجوؤں کی ہلاکت کا بدلہ لیا گیاہے،اگرہم پر کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو ایسے حملے جاری رہیں گے۔ادھرامریکا کے خصوصی مندوب برائے افغانستان زلمے خليل زاد نے گزشتہ روز ہی طالبان قیادت سے بات چیت کی ہے جس میں افغان فوج کے خلاف عسکری کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ طالبان سے ملاقات کے بعد زلمے خلیل زاد پاکستان، بھارت اوردوحہ بھی جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close