حرمین شریفین کی رونقیں بحال کرنے کا فیصلہ،مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کو زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ ، صفائیاں شروع ہو گئیں

مکہ مکرمہ(پی این آئی) سعودی عرب کے میڈیا کی جانب سے آج صبح خبر دی گئی تھی کہ 20یا 22 رمضان المبارک تک مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں دونوں مقدس مقامات پر صفائی سُتھرائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سعودی اخبار المرصد نے بتایا ہے کہ حرمین شریفین

کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مزید 6 دروازے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اخبار کے مطابق باب شاہ فہد، باب اجیاد، بابِ بلال، باب الصفا، باب سلام اور باب 94 کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام کا بابِ بلال امام صاحبان کے داخلے کے لیے مخصوص ہے جبکہ مسجد الحرام کے ملازمین الصفا کے دروازے سے داخل ہو سکیں گے۔میڈیا کے مطابق 20 یا 22 رمضان تک خانہ کعبہ کو زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔شیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے بہ ذات خود اپنے ماتحت ادارے کے زیراہتمام کعبہ اللہ اور مقام ابراہیم کی صفائی کے عمل میں حصہ لیا تھا۔انھوں نے حجرِاسود کو دھویا اور صاف کیا۔غلاف کعبہ کی بھی اوزون ٹیکنالوجی کے ذریعے صفائی کی گئی تھی۔جنرل پریزیڈینسی برائے الحرمین الشریفین مسجد الحرام اور اس کے ملحقہ صحنوں میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی اقدامات کررہی ہے اور ان کے تحت وقفے وقفے سے کعبہ اللہ ، مسجد الحرام کی زیریں اور بالائی منزلوں کو جراثیم کش اوزون ٹیکنالوجی سے دھویا جارہا ہے۔قبل ازیں امام کعبہ عبدالرحمان شیخ السدیس کا کہنا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کو جلد زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ہو جائے گا۔مساجد کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوں گی۔ایک بار پھر سے حج،عمرہ زائرین سے مساجد کی رونقیں بحال ہوں گی۔امام کعبہ نے جلد ہی سعودی عرب سے کورونا وائرس ختم کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہو گا جس کے بعد دونوں مقدس مقامات کو کھول دیا جائے گا۔جہاں لوگوں کو نمازوں کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔لوگ طواف کعبہ کریں گے،جبکہ عمرہ زائرین سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی جلد ہی آباد ہوں گے۔ الحرمین الشریفین کے امور کے ذمے دار محکمہ (پریذیڈینسی) کے صدرعام اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے بہ نفس نفیس اللہ کے گھر، مقام ابراہیم اور حجرِاسود کی نظافت کا عمل بھی انجام دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں