کورونا کے طویل لاک ڈاؤن سے آسٹریلیا میں خود کشی کا رحجان ڈبل ہونے کا ڈر ہے، تشویش پھیل گئی

آسٹریلیا(پی این آئی)کورونا کے طویل لاک ڈاؤن سے آسٹریلیا میں خود کشی کا رحجان ڈبل ہونے کا ڈر ہے، تشویش پھیل گئی،کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران آسٹریلیا میں خودکشی سے ہلاکتوں کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلوی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کے باعث

جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے آسٹریلیا میں کورونا سے زیادہ ہلاکتیں خودکشیوں سے ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ آسٹریلیا میں خودکشیوں کی شرح دگنی ہوسکتی ہے۔سڈنی یونیورسٹی کے برین اینڈ مائینڈ سینٹر کی جانب سے ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کی گئی ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا میں اب تک کے لاک ڈاؤن کے اثرات کی وجہ سے آئندہ 5 سال میں 1500 خودکشیاں ہونے کا خدشہ ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے بیروزگاری کی شرح 10 فیصد رہی تو خودکشیوں میں 25 فیصد اضافہ ہوگا۔ بیروزگاری کی شرح 15 فیصد تک گئی تو خودکشیوں میں 50 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ماہرین کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آسٹریلیا میں سالانہ خودکشیوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ کر ساڑھے 4 ہزار تک جاسکتی ہے، بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے والوں میں نصف سے زائد تعداد نوجوانوں کی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں