بھارتی معاشرے میں تعصب انتہا کو چھونے لگا، یو پی میں ڈاکٹر کا کورونا کے مسلمان مریض کا علاج کرنے سے انکار

اتر پردیش(پی این آئی)بھارتی معاشرے میں تعصب انتہا کو چھونے لگا، یو پی میں ڈاکٹر کا کورونا کے مسلمان مریض کا علاج کرنے سے انکار،بھارت میں تعصب کی انتہا سامنے آگئی، بھارتی ریاست اتر پردیش ( یو پی) میں ڈاکٹر نے مسلمان مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوپی میں ڈاکٹر نے

کورونا وائرس سے متاثرہ مسلمان مریضوں کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔ڈاکٹر نے مسلمان مریض سے کہا کہ انہیں اوپر سے احکامات ملے ہیں کہ مسلمانوں مریضوں کا علاج نہیں کیا جائے۔مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ی بڑھنے کی ایک خبر بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤن کیورک سے بھی سامنے آئی ہے، جہاں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی حمایت میں پوسٹ لائیک کرنے پر مسلمان نوجوان کے گھر پر انتہا پسندوں نے حملہ کیا اور دکان کو آگ لگا دی۔اس سے قبل بھارتی ریاست گجرات (موجودہ وزیراعظم نریندر مودی، جس کے کئی برس تک وزیراعلیٰ رہے ہیں) کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں کورونا وائرس کے مسلمان مریضوں کے وارڈ ہندوؤں سے جد ا کردیے گئے تھے۔حال ہی میں امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے اپنی 2020 کی رپورٹ میں بھارت کو پہلی بار اقلیتوں کےلیے خطرناک ملک قرار دیا ہے۔امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2019 ء میں مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین ملک رہا ہے۔یو ایس سی آئی آر ایف نے سال 2020 ءکی رپورٹ میں مودی سرکار کی طرف سے شہریت کے ترمیمی قانون کو مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے خطرناک قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں