ووہان کی لیبارٹری میں کوروناوائرس کی تیاری کا الزام ، چین بھی امریکا کیخلا ف کھل کر میدان میں آگیا

بیجنگ (پی این آئی) چین نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس الزام کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہوا ہے۔ چین نے تردید کے ساتھ امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حیاتیاتی ہتھیار بنانے میں ملوث ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے

دوران کہا کہ اگر مائیک پومپیو نے ووہان کی لیبارٹری میں کورونا وائرس تیار ہونے کے ثبوت دیکھے ہیں تو یہ ثبوت ہمیں بھی دکھائے جانے چاہئیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تمام شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کووڈ 19 کسی لیبارٹری میں تیار نہیں ہوا بلکہ کسی جانور سے پھیلا ہے ۔چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کے ڈاٹریکٹر آف انٹیلی جنس ڈاکٹر فوسی اور بہت سے دیگر لوگ بھی مائیک پومپیو کے دعویٰ سے اتفاق نہیں کرتے ، ہمیں سائنس پر یقین کرنا چاہیے۔چین نے الزام عائد کیا کہ امریکہ وہ واحد ملک ہے جو حیاتیاتی ہتھیاروں کے ویری فکیشن پروٹوکل پر مذاکرات کی مخالفت کر رہا ہے، امریکہ نے سابق سوویت یونین کے علاقوں میں بہت سی حیاتیاتی لیبز تیار کیں اور ان کے کام یا حفاظتی معیار کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ عالمی خدشات کو دور کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close