کورونا کیسزکے لحاظ سے ٹاپ ٹین ممالک میں کتنے اسلامی ممالک شامل ہیں؟تفصیلی رپورٹ آگئی

نیو یارک (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا کی وبا پوری طرح بے قابو ہے اور اس کے آگے بند باندھنے کا کوئی طریقہ ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ وائرس تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیلتا جارہا ہے اور ہر روز ہزاروں لوگوں کو متاثر کر رہا ہے، اب تک دنیا بھر میں 10 ایسے ممالک ہوگئے ہیں جن میں کورونا

کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔رلڈ او میٹرز کے مطابق دنیا میں ایک ملین یا 10 لاکھ سے زائد کورونا کے مریضوں کا صرف ایک ملک امریکہ ہے جہاں اب تک 12 لاکھ 46 ہزار 462 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔دنیا میں 2 لاکھ سے زائد کیسز والے 4 ممالک ہیں جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں سپین میں 2 لاکھ 53 ہزار 682، اٹلی میں 2 لاکھ 14 ہزار 457 اور برطانیہ میں 2 لاکھ ایک ہزار 101 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔دنیا میں ایک لاکھ سے زائد مثبت کیسز والے ممالک کی تعداد 10 ہوچکی ہےجن میں مذکورہ بالا 4 ممالک بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فرانس میں اب تک ایک لاکھ 70 ہزار 551 ، جرمنی میں ایک لاکھ 67 ہزار 372، روس میں ایک لاکھ 65 ہزار 929 ، ترکی میں ایک لاکھ 31 ہزار 744 ، برازیل میں ایک لاکھ 21 ہزار 600 اور ایران میں اب تک ایک لاکھ ایک ہزار 640 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا سے متاثر ہونے والے ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں 2 اسلامی ممالک ترکی اور ایران بھی شامل ہیں۔ ترکی کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں آٹھویں اور ایران دسویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں