امریکا نے کورونا وائرس کے خاتمے کی اپنی ممکنہ دوا پاکستان کو دینے کی تیاری کر لی ، اچھی خبر آگئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکا کی بائیو فارما سوٹیکل کمپنی گیلیڈ سائنسز نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمے کی اپنی ممکنہ دوا ریمڈیسیویرکو ترقی پذیر ممالک تک پہنچانے کے لیے پاکستان اور بھارت میں دوا ساز کمپنیوں سے بات چیت کر رہی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق گیلیڈسائنسز نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن کن

کمپنیوں سے بات چیت کر رہی ہے مگر ا ن کا کہناتھاکہ ممکنہ دوا کو یورپ ، ایشیا اور دیگر ترقی پذیر دنیا تک پہنچانے کے لیے کیمیکل اور دوا ساز اداروں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔اپنے بیان میں گیلیڈ نے کہا کہ وہ ریمڈیسیویر کی ترقی پذیر ممالک کے لیے تیاری کے لییپ اکستان اور بھارت میں کچھ دوا ساز اداروں کوطویل المدتی لائسنزجاری کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔گیلیڈ کا کہنا تھا کہ وہ دوا کی تیاری کے لیے ان کمپنیوں کو ٹیکنالوجی مہیا کرے گی۔بنگلا دیش کی سب سے بڑی دوا ساز کمپنی بیگزمکو فارماسوٹیکل رواں مہینے ریمڈیسیویر کی تیاری شروع کر دے گی۔ایف ڈی اے کی منظوری سے قبل ریمڈیسیویر صرف اور صرف کلینیکل ٹرائلرز کے لیے رجسٹرڈ مریضوں کو دینے کی اجازت تھی۔گیلیڈ کا کہنا تھا کہ وہ دوا کی وسیع پیمانے پر تیاری اور دنیا بھر میں فراہمی کے لیے پارٹنرز کا ایک کنسورشیم بنانے پر کام کر رہی ہے جب کہ دوا کی فراہمی کے لیے یونیسیف کے ساتھ بھی بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close