بھارت میں مسلمانوں سے نفرت اور تشدد کے واقعات میں اضافہ، داڑھی رکھنے، نمازی ٹوپی پہننے پر دھمکیاں

ممبئی(پی این آئی)بھارت میں مسلمانوں سے نفرت اور تشدد کے واقعات میں اضافہ، داڑھی رکھنے، نمازی ٹوپی پہننے پر دھمکیاں،بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی حمایت میں پوسٹ لائیک کرنے پر

مسلمان نوجوانوں کے گھر پر بھی انتہا پسندوں نے حملہ کیا اور دکان کو آگ لگادی۔بھارتی ریاست ہریانہ کے گاؤں کیورک میں میں پیش آنے والے واقعے میں انتہا پسندوں نے رات گئے 55 سالہ حسن کے گھر پر پتھراؤ کیا اور اس کی ورک شاپ کو آگ لگا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہاپسندوں کے مسلمان کے گھر پر پتھراؤ اور ورک شاپ کو آگ لگانے کی وجہ صرف یہ تھی کہ حسن کے 19 سالہ بیٹے نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی حمایت میں ایک پوسٹ کو لائیک کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close