چین کے بعد دوسرا ملک جس نے کورونا وائرس کو واقعی شکست دیدی، دو دن میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا

ولنگٹن(پی این آئی) چین کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کے خلاف بے مثال فتح حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق ملک میں گزشتہ 2دن سے کورونا وائرس کا کوئی ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”مسلسل دو دن تک کوئی ایک کیس بھی سامنے نہ آیا

اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وباءکے خلاف ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور ہم اپنی اس جیت پر فخر کر سکتے ہیں۔“وزیراعظم آرڈرن کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ ہم یہ جنگ جیت چکے ہیں لیکن اس وائرس کے پھیلاؤ کی تیزی کو دیکھتے ہوئے میں اپنے عوام کو ہدایت کروں گی کہ ہمیں اس کے متعلق ابھی کمر نہیں کھولنی اور اسی طرح احتیاط کرتے رہنا ہے۔ عوام کو کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس کی وجہ سے یہ جیتی ہوئی جنگ ہم ہار جائیں۔“ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار486 ہے جن میں سے 1300صحت مند ہو کر گھر جا چکے ہیں جو کل تعداد کا 88فیصد ہیں۔ اس وقت ملک میں 184 مریض موجود ہیں جن میں سے صرف 4ہسپتالوں میں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں