انقرہ (پی این آئی) یورپی ممالک کی طرح ترکی میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ترکی میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 491 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مسلمان ممالک میں کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے ترکی نے ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور پہلے نمبر پر آگیا
ہے۔ مجموعی طور پر ترکی کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ورلڈ او میٹرز کے مطابق ترکی میں منگل کے روز کورونا کے باعث 59 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد ترکی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 520 ہوگئی ہے۔ترکی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد کا تناسب دیگر ممالک کی نسبت بہتر ہے۔ یہاں اب تک 73 ہزار 285 افراد کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 52 ہزار 686 لوگ ایسے ہیں جو ابھی تک کورونا کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 338 افراد ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں