کابل (پی این آئی) افغان خواتین امن کے لیے آگے آ گئیں، قطر کی ملکہ کو خط لکھ دیا، افغان طالبان کو جنگ بندی پر قائل کیا جائے۔افغان ویمنز نیٹ ورک نے قطر کی ملکہ موزا بنت نصر کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے افغانستان میں جنگ بندی کے لیے طالبان پر زور دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کھلے خط میں افغان
خواتین نے ملکہ کو لکھا ہے کہ اس وقت جب پوری دنیا کورونا کے خلاف لڑرہی ہے، افغان عوام کورونا کے ساتھ ساتھ جنگ سے بھی متاثر ہیں۔اس کھلے خط میں اقوام متحدہ کی سہ ماہی رپورٹ کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں پانچ سو سے زیادہ لوگ تشدد کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک سو پچاس بچے بھی شامل ہیں۔ اس خط کے مطابق تشدد کے یہ واقعات امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے باوجود پیش آئے ہیں۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کا سیاسی دفتر ہیں اور اسی ملک کی میزبانی میں امریکہ اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں امن معاہدہ ہوا تھا۔ دوحہ میں طالبان کے لیے یہ سیاسی دفتر 2013 میں کھولا گیا تھا اور تب سے لے کر آج تک وہاں طالبان کی سیاسی قیادت موجود ہے۔افغانستان میں وزارت صحت کے مطابق گذشتہ پانچ دنوں میں کورونا وائرس کے پازیٹیو کیسز میں بارہ فیصد اضافہ ہوا ہے جوکہ خطرناک حد تک بہت جلد بڑھ سکتے ہیں۔افغانستان میں اب تک کورونا وائرس کے لگ بھگ تین ہزار کیسز مثبت آئے ہیں اور وہاں 75 کے قریب لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان ویمنز نیٹ ورک کے مطابق ان کے ساتھ افغانستان کے اندر اور بیرون ملک ہزاروں خواتین، مائیں، بہنیں ہیں اور انہیں اپنے ملک میں جنگ پر سخت تشویش ہیں۔ان کے مطابق رمضان کے بابرکت مہینے میں جب ہم عالمی وبا اور لاک ڈاون میں روزے رکھ رہے ہیں اور عبادات کررہے ہیں تو باہر بموں کی آوازیں اور اپنے پیاروں کی ہلاکت کی خبروں نے ہمیں پریشان کررکھا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں