امام مسجد اور دو ملازم، مصر کی وزارت مذہبی امور نے 3 نمازیوں کو جماعت کی اجازت دی ہے

مصر(پی این آئی)امام مسجد اور دو ملازم، مصر کی وزارت مذہبی امور نے 3 نمازیوں کو جماعت کی اجازت دی ہے،مصرکی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے قاہرہ کے مشرقی علاقے میں موجود تاریخی مسجد عمرو بن العاص میں خصوصی طور پر صرف تین نمازیوں کو تراویح کی اجازت دی ہے۔ذرائع کے مطابق تاریخی

مسجد کے لیے دی گئی اس اجازت میں امام مسجد کے علاوہ دو ملازم شامل ہو سکتے ہیں۔ وزارت مواصلات قرآن کریم ریڈیو کے تعاون سے تراویح براہ راست نشر کرے گی۔مصری وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ رمضان کی روحانی مناسبت اور کورونا کی وبا کے خطرات کے پیش نظر تاریخی مسجد عمرو بن العاص سے صرف تین افراد امام مسجد اور دو دیگر ملازمین کو تراویح کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔کورونا وائرس پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لیے مصرکی تمام مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائیگی پرپابندی عاید ہے۔ پرتگال نے کورونا وائرس کے باعث نافذ ہنگامی صورتحال اٹھا لی، لاک ڈاون میں نرمی کااعلان پرتگال نے کورونا وائرس کے باعث نافذ ہنگامی صورتحال اٹھا لی، لاک ڈاون میں نرمی کااعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close