کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک اور دوائی کی منظوری کی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا

ٹوکیو (پی این آئی) جاپان نے کورونا وائرس کے مریضوں کے ممکنہ علاج کے لیے اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیوئر کی تیز رفتاری سے منظوری کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق یہ قدم امریکا کی جانب سے جمعے کو کووڈ۔ 19 کے علاج میں ہنگامی طور پر اس دوا کے استعمال کی

منظوری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔بنیادی طور پر ریمڈیسیوئر کو ایبولا کے علاج کے لیے تیار کیا گیا تھا۔قبل ازیں وزیر صحت کاتو کاتسٴْونوبٴْو نے کہا کہ وہ بیرون ملک اس دوا کے استعمال پر نظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کے ذریعے اس کی جلد منظوری کا ارادہ رکھتے ہیں۔وزارت صحت کے حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ ایک حکومتی قانون میں ترمیم کی تجویز کابینہ کے وزرا کو دیں گے جس سے اس دوا کا طبی دیکھ بھال کے نظام میں استعمال شروع کیا جا سکے گا۔وزارت دوا ساز کمپنی کی جانب سے دوا کی منظوری کی درخواست کے بعد ماہرین کی رائے حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی پینل کا اجلاس بھی طلب کرے گی۔۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close