کورونا کی آڑ میں بھارت کشمیریوں پر ظلم بڑھا رہا ہے، امریکی اخبار نے رپورٹ چھاپ دی

سرینگر(پی این آئی )کورونا کی آڑ میں بھارت کشمیریوں پر ظلم بڑھا رہا ہے، امریکی اخبار نے رپورٹ چھاپ دی، واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف دنیا کورونا وائرس کی وبا اور شدید معاشی بحران کی زد میں ہے تو دوسری طرف بھارت نے موقع غنیمت جان کر مقبوضہ کشمیر

میں لوگوں پر مظالم ڈھانے کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے جو پہلے ہی آٹھ ماہ سے زیادہ طویل فوجی لاک ڈائون کے نتائج بھگت چکے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی حکمرانی کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت کو روکنے کے لئے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے نام پر گوریلا جنگجوؤں کو نشانہ بنانے ، لوگوں کو کھانا اور ادویات خریدنے کے لیے باہرجانے پر جیل بھیجنے ، صحافیوں کے خلاف الزامات عائد کرنے ، اور ڈاکٹروں ، معاون طبی عملے اور میونسپل ورکرز کو زدوکوب کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے کشمیر پراپنی گرفت مضبوط کررہا ہے ۔………..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close