بھارتی فوج کا بڑا نقصان، کرنل، میجر سمیت 4فوجی مارے گئے، جھڑپ میں 4 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر،لندن (پی این آئی )بھارتی فوج کا بڑا نقصان، کرنل، میجر سمیت 4 فوجی مارے گئے، جھڑپ میں 4 کشمیری نوجوان شہید،مقبوضہ کشمیرمیں جھڑپ اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 4نوجوان شہید ہو گئے جبکہ بھارتی کرنل اورمیجرسمیت چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ہندواڑہ میں

مجاہدین اوربھارتی فوج میں جھڑپ ہو ئی ، مجاہدین نے بھارتی کرنل،میجر،فوجی اورایک پولیس اہلکارکومحاصرے میں لے لیا،بھارتی افسروں کا4گھنٹے سے ہیڈکوارٹرزسے رابطہ منقطع رہا ،بھارتی میڈیاکے مطابق چاروں اہلکارمارے جاچکے ہیں ، جھڑپ میں دو مجاہدین شہید ہو گئے جبکہ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں 2کشمیری نوجوان شہید کر دیے ، نوجوانوں کو ڈانگر پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا ۔ فوجیوں نے ایک رہائشی مکان بھی بارودی مواد کے ذریعے تباہ کر دیا، فوجی محاصرے کے باوجود کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ،مظاہرین پر بھارتی فوج کی شیلنگ سے تیس سے زائد افرادزخمی ہوگئے ، بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے وسیع جنگلات کو محاصرے میں لے کر بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا ۔ بھارتی فوجیوں نے کئی اضلاع میں پرتشدد کارروائیاں بھی جاری رکھیں جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک ماہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری مواصلاتی ناکہ بندی کو دنیا میں انتہائی سنگین قرار دیا ہے ۔ خصوصی نمائندےنے ایک رپورٹ میں کہا کہ مواصلاتی پابندیوں نے خصوصا کوروناوائرس کی وبا کے بعد سے اظہار رائے اور دوسرے بنیادی حقوق کو محدود کردیا ہے ۔ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوام کو کسی الزام کے بغیر اجتماعی سزا دینے کے لئے گزشتہ سال کئی گھنائونے اقدامات کئے ، طبی عملے کو بھی بھارتی حکومت کی طرف سے عائد کردہ قدغنوں کے باعث بنیادی معلومات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ برطانوی قائد حزب اختلاف اور لیبر پارٹی کے نو منتخب لیڈر سر کیئر سٹارمر برطانوی ہندو رہنما کو خط ارسال کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے ،خط میں سر کیئر سٹارمر نے مسئلہ کشمیر سے بطور پارٹی دستبرداری اور کشمیر کو ہندوستان کا آئینی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اسے دونوں ممالک کا آپسی معاملہ قرار دیا ہے ، لیبر لیڈر کے اس اقدام پر پاکستانی ،کشمیری پارٹی ممبران نے اُنہیں اپنی پالیسی پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ لا رڈ نذید احمد نے کہا کہ ایک جمہوری پارٹی کے لیڈر کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اکیلے کھڑے ہو کر تاریخ کو بدلنے کی کوشش کرے اور پارٹی سے مشورہ کیے بغیر پالیسی تبدیل کر دے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close