کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کو خون ڈارک ویب پر فروخت ہونے لگا، مانگ بڑھ گئی، آسٹریلوی ماہرین کا دعویٰ

کینبرا (پی این آئی) کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کو خون ڈارک ویب پر فروخت ہونے لگا، مانگ بڑھ گئی، آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ڈارک ویب پر کورونا سے صحت مند ہونے والے افراد کے خون کی فروخت میں نہ صرف اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ اس کی مانگ بڑھ گئی ہے۔رپورٹ

کے مطابق ماہرین ڈارک ویب پر اس بات کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ سائبر کرائم سے وابستہ افراد کورونا کی صورت حال میں کس طرح سے ناجائز فائدہ اٹھا کر سادہ لوح عوام سے رقم بٹور رہے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ روب بروڈ ہرسٹ کا کہنا تھا کہ تحقیق دوران ہمیں کئی ایسی ویب سائٹس مل گئیں جہاں کورونا وائرس کے صحت مند ہونے والے مریضوں کا خون فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، ڈارک ویب پر بے شمار پلیٹ فارمز پر کورونا وائرس کی ویکسین اور دیگر طریقہ ہائے علاج بھی فروخت ہو رہے تھے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’ان میں سے ایک طریقہ علاج کی قیمت 25ہزار ڈالر بتائی گئی تھی، ہمارے خیال میں یہ ویکسینز اور علاج کے طریقے جعلی تھے اور ان کے ذریعے سائبر کرمنلز لوگوں کے خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاری رقوم کما رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close