امریکا میں کورونا کے حملے،مزید 400افراد ہلاک،تعداد 67ہزار سے تجاوز کر گئی

نیو یارک(پی این آئی)امریکا میں کورونا کے حملے،مزید 400افراد ہلاک،تعداد 67ہزار سے تجاوز کر گئی ،امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 67 ہزار 444

افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 774 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 19 ہزار 605 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 475 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 725 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ہفتے کو صرف نیویارک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث 400 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی فوج کے 7 ہزار 145 اہل کار کورونا وائرس کی وباء کا شکار ہیں جبکہ 27 امریکی فوجی اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ریاست نیوجرسی میں 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں، میسا چوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا میں بھی حالت خراب ہے۔امریکا بھر میں اب تک 69 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ادھر امریکا کے کئی شہروں میں جنگی طیاروں نے طبی عملے کو سلیوٹ کیا ہے۔جنگی طیاروں نے سلیوٹ پیش کر کے کورنا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔واشنگٹن، بالٹی مور اور اٹلانٹا میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کے طیاروں نے سلامی پیش کی۔پچھلے ماہ جنگی طیاروں نے نیو یارک شہر، نیوآرک اور ٹرینٹن میں بھی طبی عملے کو سلامی پیش کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close