نریندرا مودی کے بزنس مین دوست بی آر سیٹھی متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کر کے بھارت فرار

ممبئی(پی این آئی)نریندرا مودی کے بزنس مین دوست بی آر سیٹھی متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کر کے بھارت فرار،بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے بزنس مین دوست کا متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا۔بھارتی بزنس مین بی آر سیٹھی متحدہ عرب امارات میں اربوں ڈالر کا

گھپلا کرکے بھارت بھاگ گئے، جس کی تحقیقات جاری ہے۔بھارتی بزنس مین بی آر سیٹھی کے بھارت فرار ہونے پر متحدہ عرب امارات میں ایک اسپتال مشکلات میں پھنس گیا، اسپتال بی آر سیٹھی کے زیر انتظام تھا اور اسپتال کے نام پر بھارتی بزنس مین نے اماراتی بینکوں سے قرضہ لیا ہوا تھا۔بی آر سیٹھی کے فرار کے بعد اسپتال کو قرض دینے والے بینک بھی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق نیو میڈیکل سینٹر (این ایم سی) اسپتال نے 80 مختلف بین الاقوامی، اماراتی بینکوں سے تقریباً 3 ارب ڈالر کا قرضہ لیا تھا، این ایم سی اسپتال پر دو ارب ڈالر کے بقایاجات ہیں، امکان ہے کہ 25 سے 50 فیصد تک موجودہ قرضہ رائٹ ڈاؤن کردیا جائے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسپتال کے شیئر پہلے ہی معطل کردئیے گئے تھے، جبکہ اسپتال نے لندن اسٹاک ایکسچنج سے کمپنی نکالنے کی درخواست کردی ہے۔متحدہ عرب امارات میں مفرور بھارتی بزنس مین بی آرسیٹھی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے کارروائی شروع کردی گئی جبکہ بی آرسیٹھی کا کیس متحدہ عرب امارات میں سب سے بڑا فراڈ کیس قرار دیا جارہا ہے۔بی آر سیٹھی بھارتی حکومت کی موجودہ کشمیر پالیسی پر پیش پیش تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close