کورونا وائرس سے امریکا میں شدید تباہ کن صورتحال،امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی

سینٹ پاؤل (پی این آئی) امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے حکام نے پہلی بار رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد تین شہروں میں ہزاروں افراد نے اذان کی

آواز فضاؤں میں گونجتی سنی۔امریکی شہر منیاپولس کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران پانچوں وقت کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں صرف اسلامک سینٹرز یا مساجد کے اندر ہی اذان کی اجازت تھی۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث امریکا میں مسلسل تیسرے روز تقریباً 2000 کے قریب اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمارمیں بتایاگیاکہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 63 ہزار 871 ہو گئی ہے۔ ادھر نیویارک میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی جس کے بعد لاشوں کو کنٹینرز کے اوپر رکھنا شروع کر دیا گیا ۔برطانیہ میں وبا کا نقطہ عروج گزر گیا جب کہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی اموات کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہونے لگی،کئی پورپی ممالک نے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کر دی ہے۔ایران میں ہلاکتیں 6 ہزار جب کہ کینیڈا میں اموات کی تعداد 3 ہزار سے اوپر چلی گئی۔ترکی میں بھی کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 174 ہو گئی جب کہ جرمنی میں اموات ساڑھے 6 ہزار سے زائد ہو گئیں۔دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 250 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 18 ہزار 428 تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close