انقرہ (پی این آئی) ترکی کے 21 شہروں اور صوبوں میں گزشتہ شب سے آئندہ تین روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں بھی عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔ سپر مارکیٹیں صرف دوپہر دو
بجے تک کھلی ہوں گی جبکہ ہسپتال، میڈیکل اسٹور اور دیگر ضروری سہولیات فعال رہیں گی۔ ترکی میں 20 سال سے کم عمر اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر گھروں سے باہر نکلنے پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔ ترکی میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 20 ہزار دو سو کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور اس مہلک وائرس سے تین ہزار دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں