مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ، بھگدڑ مچ گئی

سری نگر(پی این آئی)مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ، بھگدڑ مچ گئی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں قائم چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد گرنیڈ

پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج میں افراتفری پھیل گئی اور اہلکاروں نے گاڑیوں کے نیچے لیٹ کر جانیں بچائیں۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں مزید نفری کو تعینات کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور قدم قدم پر بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں اس کے باوجود تواتر سے ہونے والے حملوں نے سیکیورٹی پر سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں