کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماہرین نے آسان طریقہ بتا دیا

لندن(پی این آئی) کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرین کئی طرح کی احتیاط تدابیر بتاتے آ رہے ہیں لیکن اب برطانیہ کے معروف ڈینٹل پروفیسر نے پہلی بار دانت برش کرنے کی تدبیر بھی بتا دی ہے۔ دی مرر کے مطابق یونیورسٹی آف برسٹل کے پروفیسر مارٹن ایڈی نے کہا ہے کہ ”میں حیران ہوں کہ میرے شعبے کے

ماہرین نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اب تک دانت برش کرنے کی ہدایت جاری کیوں نہیں حالانکہ یہ ثابت شدہ بات ہے کہ ٹوتھ پیسٹ مختلف قسم کے وائرس اور بیکٹیریا کو منہ جانے سے بچاتا ہے۔“پروفیسر ایڈی کا کہنا تھا کہ ”میں لوگوں کو نصیحت کروں گا کہ وہ جب بھی گھر سے باہر نکلنے لگیں تو جہاں فیس ماسک اور سینی ٹائزر وغیرہ کی احتیاط کر رہے ہیں وہیں دانت برش کرکے باہر نکلیں۔ اس طرح نہ صرف آپ کو منہ کے ذریعے وائرس لاحق ہونے کا خطرہ کم ہو گا بلکہ اگر آپ میں وائرس ہے تو آپ کے ذریعے دوسرے لوگوں کے متاثر ہونے کا امکان بھی کم ہو جائے گا۔ اس حوالے سے لوگوں کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ٹوتھ پیسٹ کا اینٹی مائیکروبیل اثر 3سے 5گھنٹوں تک برقرار رہتا ہے۔ اس دوران اگر آپ باہر ہیں یا دوبارہ باہر جانا چاہتے ہیں تو آپ کو دوبارہ دانت برش کرنے ہوں گے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں