چین (پی این آئی) کوروناو ائرس پر قابوپانے کے بعد چین میں کاروبار اورزندگی معمول پر آنے لگے ہیں۔ چینی حکومت نے بھی اس ضمن میں 22 مئی کو پارلیمنٹ کا سالانہ اجلاس بلا کر عندیہ دے دیا ہے ۔ اس کے علاوہ لوگوں نے دفاتر میں کام شروع کر دیئے ہیں اور لوگوں نے رات کے وقت مختلف مقامات پر کھانا کھانے
کے لئے بھی جانا شروع کر دیا ہے۔یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے چین میں زندگی دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔چونکہ چین میں اس وقت موسم بہار کی آمد آمد ہے، اسی سلسلے میں لوگوں نے سیر و تفریح کے لئے پارکوں میں جانا شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نے چین کے شہر وہان میں جنم لیا تھا جس کے بعد اب یہ پوری دنیا میں ایک مہلک وائرس بن کر پھیل گیا ہے جس کی تباہی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اس مہلک وائرس نے امریکہ جیسے ملک کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیاہے جس کے بعد ابھی تک امریکہ بھی اس پر قابو نہیں پا سکا۔ پوری دنیاکی کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس پر قابو پانے کی کشمکش میں لگی ہوئی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنےنہیں آئی۔ اس کے علاوہ ویکسین بنانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔جہاں پوری دنیا اس سے بچاؤ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، وہاں ہی چین میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ چینی حکومت نے بھی اس ضمن میں 22 مئی کو پارلیمنٹ کا سالانہ اجلاس بلا کر عندیہ دے دیا ہے ۔ اس کے علاوہ لوگوں نے دفاتر میں کام شروع کر دیئے ہیں اور لوگوں نے رات کے وقت مختلف مقامات پر کھانا کھانے کے لئے بھی جانا شروع کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں