کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ممکن ہی نہیں، عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیا کو خبردار کر دیا

جنیوا (پی این آئی ) ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس اپنے خاتمے سے بہت دور ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر ملک کو خود ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا او ر عوام کی حفظان صحت کیلئے پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ ڈبلیو ایچ او کی ورچوئل نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم ثبوت پر کے ساتھ

بات کرتے ہیں ، اس لئے ہر ملک کو چاہیے کہ ہمیں اہمیت دے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم متحد نہیں تو وائرس شکست نہیں دے سکیں گے۔ اس وقت تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے جس سے یہ ظاہرہو کہ کرونا وائرس کاشکار صحت یاب ہونے والے مریض اس کے دوبارہ حملے سے محفوظ ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ متاثرہ لوگوں کو مدافعتی پاسپورٹس یا خطرے سے پاک سرٹی فیکیٹوں کے اجرا سے گریز کیا جائے کیونکہ اس عمل سے کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ پہلے سے متاثرہ لوگ احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرسکتے ہیں۔چلّی نے گذشتہ ہفتے یہ کہا تھا کہ وہ کرونا کے مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کو صحت پاسپورٹس کا اجرا شروع کردے گا۔ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 206,997 ہوگئی ہے۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا سے امریکا میں اب تک 55415ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میںکورونا وائرس اب بھی پھیل رہا ہے تاہم بعض ملکوں میں اس کے پھیلائو کی رفتار کم ہوئی ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 987322ہے۔ کورونا وائرس سے اٹلی میں 26644اور سپین میں23190 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ جبکہ اموات206,997 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close