کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بھر میں مسلمانوں کی گنتی میں اضافہ ہونے لگا، دبئی میں 852غیر مسلموں نےاسلام قبول کر لیا

دُبئی(پی این آئی) اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو بھی اس دین کے دائرے میں شامل ہو جاتا ہے ، اس کی دُنیا اور آخرت دونوں سُدھر جاتی ہیں۔کیونکہ مذہب اسلام صرف عبادات و عقائد کامجموعہ نہیں ہے، بلکہ زندگی کو بہترین انداز سے گزارنے کا ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلامی تعلیمات اتنی دلکش اور پُر اثر ہیں

کہ ہر سُننے والے کے دِل و دماغ کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں۔اگرچہ موجودہ دور میں مذہب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شر انگیز پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اسلاموفوبیا کے رحجان میں تیزی آنے کے باوجود دُنیا بھر میں مسلمانوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دُبئی میں بھی مزید 852 غیر مُسلموں نے مذہب اسلام قبول کر لیا۔ اس بات کا انکشاف دُبئی کے محمد بن راشد مرکزبرائے اسلامی امور و ثقافت کی جانب سے کیا گیا ہے۔اسلامی مرکز کے مطابق 2020ء کی پہلی سہ ماہی یعنی یکم جنوری سے 31مارچ تک 852 غیر مُسلموں کے سینے اسلام کی روشنی سے منور ہو گئے۔ یہ تمام لوگ مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جو روزگار کی غرض سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اسلامی مرکز کے ڈائریکٹر ہِند محمد لُطہ نے بتایا کہ ان کے ادارے کی جانب سے ایسے افراد کو رہنمائی اور خدمات فراہم کی جاتی ہیں جو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔اس مقصد کے لیے ادارے قبولِ اسلام کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ نو مُسلم افراد کو دینی تعلیمات کے حوالے سے بھرپور آگاہی دی جاتی ہے تاکہ وہ صحیح معنوں میں نیک اور بہترین مسلمان بن سکیں۔ جس سے دیگرغیر مسلموں کو بھی اسلام کی حقانیت اور فیوض و برکات کی جانب رجوع کرنے کی ترغیب مِلے۔ اسلامی مرکز میں نومسلموں کے لیے ایک الگ شعبہ قائم ہے، جس کی سربراہ حنا عبداللہ الجلاف ہیں۔حنا عبداللہ نے بتایا کہ جو لوگ اسلام قبول کرنے کی خاطر مرکز نہیں آ پاتے، ان کے لیے ایمان کی روشنی حاصل کرنے کے لیے تبدیلی مذہب کی آن لائن سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ جو لوگ اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، وہ مرکز کو واٹس ایپ، ٹیلی فون، ای میل یا درخواست بھیج کر اپنی اس نیک خواہش کو عملی رُو پ دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close