کس تاریخ کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا؟ پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے قبلہ کا رخ متعین کرنے کا سنہری موقع

جدہ(پی این آئی) جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے بتایا ہے کہ 7 رمضان جمعرات 30 اپریل کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا- مملکت بھر میں کسی دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا۔ اُردو نیوز کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے فیس بک پیج پر بیان میں کہا کہ چاند رات کو گیارہ بجکر 39 منٹ پر

مکہ مکرمہ کے افق پر نظر آئے گا۔ابو زاہرہ نے بتایا کہ جس وقت چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا اس وقت وہ 895151 ڈگری کی اونچائی پر ہوگا۔چاند 47.8 فیصد روشن ہوگا اور سورج سے 387154 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ابو زاہرہ نے مزید کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کا واقعہ ستاروں، سیاروں کی گردش سے متعلق ماہرین فلکیات کے دقیق ترین حساب کا پتہ دیتا ہے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماہرین چاند سمیت تمام ستاروں اور سیاروں کے محل وقوع کی نشاندہی دقیق ترین شکل میں کررہے ہیں۔ابو زاہرہ نے مزید کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر نظرآنے کے واقعہ کی مدد سے قبلے کا رخ آسانی سے متعین کیا جاسکتا ہے.دور دراز کے ممالک کے باشندے اس واقعہ کو دیکھ کرخانہ کعبہ کی طرف مساجد کا رخ ہونے نہ ہونے کا پتہ آسانی سے لگا سکتے ہیں. ماضی میں دنیا بھر کے لوگ اسی قسم کے واقعات کو بنیاد بناکر قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔یاد رہے کہ ا س سال چاند خانہ کعبہ پر دوسری مرتبہ نظرآئے گا- پہلی بار 6 مارچ 2020 کو یہ واقعہ پیش آیا تھا۔اس وقت بھی لاکھوں افراد نے چھتوں پر چڑھ کر یہ نظارہ دیکھا تھا اور مستقبل میں اپنی جائے نماز کا درست زاویہ رکھنے میں مدد حاصل کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں