کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاریاں، بھارتی کمپنی نے فارمولا حاصل کر لیا، کتنی کروڑویکسین تیار ہوں گی؟ بڑی خبر آگئی

لندن (پی این آئی) کرونا وائرس کی ویکسین کی بھارت میں تیاری شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھارتی کمپنی کو فارمولہ فراہم کر دیا، بھارتی کمپنی آغاز میں 4 کروڑ ویکسین تیار کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ اور بھارت نے کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی

فارماسوٹیکل کمپنی کو ویکسین کا فارمولہ فراہم کر دیا گیا ہے۔کمپنی جانب سے پوری دنیا کی ضرورت پوری کرنے کیلئے 40 سے 50 کروڑ ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت رکھنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، تاہم ابتدائی طور پر 4 کروڑ ویکسین تیار کی جائیں گی۔ اس حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت ادویات اور ویکسین کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔یہاں سالانہ اربوں کی تعداد میں مختلف وائرسوں کی روک تھام کیلئے ادویات اور ویکسین تیار کی جاتی ہیں۔اب کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد بھارت میں موجود دنیا کی سب سے بڑی فارماسوٹیکل کمپنی سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ کے ساتھ کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کیلئے اشتراک کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنی سالانہ ڈیرھ ارب ویکسین تیار کرتی ہے۔ یہ کمپنی 53 سال سے کام کر رہی ہے، جس کی بھارتی شہر پونا میں 2 بڑے پلانٹس ہیں۔اس کے علاوہ اس کمپنی نے ہالینڈ اور چیک ری پبلک میں بھی 2 پلانٹس لگا رکھے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے 165 ممالک کو 20 مختلف قسم کی ویکسین فراہم کی جاتی ہیں۔اب آکسفورڈ کی جانب سے اس کمپنی کو کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا فارمولہ فراہم کیا گیا ہے، جس کے بعد کمپنی کی جانب سے فوری بنیاد پر 4 کروڑ ویکسین تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ویکسین کی افادیت چانچنے کا عمل ابھی جاری ہے، تاہم بھارتی کمپنی نے اس سے قبل ہی 4 کروڑ کی تعداد میں ویکسین تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کے پاس 40 سے 50 کروڑ کی تعداد میں ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔دوسری جانب آکسفورڈ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تیار کی گئی ویکسین کا انسانوں پر تجربہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں ستمبر تک ویکسین کی تیاری اور دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔عالمی سطح پر اس ویکسین کی وافر مقدار میں دستیابی کیلئے بھارتی فارما کمپنی کا کردار بہت اہم ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close