کورونا پھیلاؤ کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد، بل گیٹس چین کی حمایت میں بول پڑے، امریکی حکمت عملی غلط ہے

واشنگٹن(پی این آئی)کورونا پھیلاؤ کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد، بل گیٹس چین کی حمایت میں بول پڑے، امریکی حکمت عملی غلط ہے۔مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس چین کے حق میں سامنے آگئے اور بیجنگ کے خلاف وائرس پھیلانے کے پروپگینڈے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے

کو ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا ہے کہ چین پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام عائد کرنا قبل از وقت ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جھوٹ ہونے کے ساتھ ساتھ غیر منصفانہ بھی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے چین کی کورونا وائرس کے خلاف کوششوں میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔سی این این کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین نے ابتدا سے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے درست اقدامات کیے ہیں۔بل گیٹس نے امریکی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا کووڈ 19 جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے رد عمل بہتر نہیں تھا۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ کچھ ممالک نے کورونا وائرس پر بہت تیز رد عمل دیا، اور ٹیسٹنگ کے عمل کو موثر بنایا اور معیشت پر پڑنے والے برے اثر کو برداشت کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ امریکا، جسے ہم سمجھ رہے تھے کہ وہ اس وبا کے خلاف فوری رد عمل دے گا، لیکن اس نے بہت برے انداز میں اس کو لیا، تاہم اب یہ وقت ایسے باتیں کرنے کا نہیں ہے۔‘اپنے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سائنس کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کٹکس کو ٹھیک کرنے کی، علاج لانے اور ادویات بنانے کی ضرورت ہے۔بل گیٹس نے کہا کہ بہت سی چیزیں غلط ہوگئی ہیں جن پر ابھی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close