مودی سرکار کی دہشت گردی جاری، مقبوضہ کشمیر میں 3 نوجوان شہید کر دئیے

سرینگر (پی این آئی)مودی سرکار کی دہشت گردی جاری،مقبوضہ کشمیر میں 3 نوجوان شہید کر دئیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ قابض فورسز نے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا جس

کے دوران تین نوجوانوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے ۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے میڈیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ کاروسیع کر دیا ہے اور اب سوشل میڈیا پر وادی کی خبریں دینے والے اکاؤنٹس کیخلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ،گزشتہ روز ایک شخص کو اپنے فیس بک پیج پر علاقائی خبریں اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔علاوہ ازیں بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک جیل سے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 79قیدیوں کو ضمانت پررہا کر دیا گیا،ان افراد کو گزشتہ سال پانچ اگست سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر جیلوں سے قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے ۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد بھارتی فورسز نے سینکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لیا تھا، تقریباً 9ماہ گزر جانے کے بعد والدین آج بھی اپنے بچوں کی راہ دیکھ رہے ہیں اور شدید دباؤ کے باعث مختلف ذہنی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close