صرف ایک شرط پوری کردو،امریکہ نے اسرائیل کے مؤقف کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی

واشنگٹن (پی این آئی)صرف ایک شرط پوری کردو امریکہ نے اسرائیل کے مؤقف کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی,صرف ایک شرط پوری کرنے پر امریکہ نے اسرائیل کے مؤقف کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔امریکہ نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اسرائیل

کی اتحادی حکومت پہلے فلسطین سے معاملات طے کرے۔خبر رساں ادارے ‘ کے مطابق مغربی کنارے کے انضمام کے حوالے سے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی کہتے ہیں کہ اس سے دو ریاستی حل کے تمام دروازے بند ہو جائیں گے۔بن یامین نیتن یاہو حالیہ دنوں میں ہی اپنے حریف بینی گینز سے معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب وہ مزید 18 ماہ تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہیں گے جب کہ تین سالہ معاہدے کے تحت ڈیڑھ سال بعد بینی گینز وزیر اعظم بن جائیں گے۔رواں سال جنوری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے منصوبہ پیش کیا تھا جس میں مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔اتحادی حکومت میں شامل گرین اینڈ بلیو پارٹی کے سربراہ بینی گینز کا انضمام کے حوالے سے کہنا تھا کہ واشنگٹن کا مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے سے قبل اسرائیل کی کابینہ اس پر غور کرے گی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس حوالے سے مستقل کہتے رہے ہیں کہ اسرائیل کی خود مختاری کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مغربی کنارے پر اسرائیلی قوانین لاگو کیے جانے کو تسلیم کرنے کے حوالے سے امریکہ تیار ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں