بیجنگ(پی این آئی) چین نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کو بڑے بے مثال طریقے سے شکست دی لیکن اب بظاہر لگ رہا ہے کہ وہاں اس موذی وباءکی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے کیونکہ ایک طرف دارالحکومت بیجنگ کے جم اور سوئمنگ پولز بند کرا دیئے گئے ہیں اور دوسری طرف روس کے بارڈر پر واقع 1کروڑ
آبادی کے چینی شہر کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ شانزی کے اس سرحدی شہر میں روس سے شہریوں کی بڑی تعداد میں آمدورفت ہوتی ہے اور وہاں کورونا وائرس روس سے آنے والے شہریوں کی وجہ سے پھیلا۔اب تک اس شہر میں وائرس کے جتنے کیس سامنے آئے ہیں، چینی حکام کے مطابق ان میں اکثریت روس سے آنے والوں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پنگ کورونا وائرس کی پہلی لہر کو شکست دینے کے بعد ملک کی معاشی سرگرمیاں مرحلہ وار دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ اگر ملک میں وباءکی دوسری لہر اٹھتی ہے تو یہ ملک کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہو گی جس سے اسے بہت زیادہ معاشی نقصان ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں شروع سے اب تک کورونا وائرس کے 82ہزار 816کیس سامنے آئے ہیں اور 4ہزار 632اموات ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں