دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی اصل تعداد کتنی زیادہ ہو سکتی ہے؟ برطانوی اخبار کا تشویشناک دعوی

ٰلندن (پی این آئی )برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بتائی جانے والی تعداد سے 60 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کے دوران بہت سے ممالک میں دوسری بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد میں حیرت انگیز

طور پر اضافہ ہوا۔اخبار کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ یہ اموات بھی کورونا کے سبب ہوئی ہوں، تاہم کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی محدود صلاحیت کی وجہ سے تشخیص نہ ہوسکی ہو۔رپورٹ کے مطابق تحقیق کے لیے منتخب 14 ممالک میں مارچ اور اپریل کے دوران کورونا سے 77 ہزار اموات ریکارڈ ہوئیں جب کہ کورونا کے بغیر ہونے والی اموات ایک لاکھ 22 ہزار ریکارڈ کی گئیں جو کہ 2015 سے 2019 کے دوران اسی عرصے میں ہونے والی اموات کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔تحقیق میں برطانیہ،اٹلی، اسپین، فرانس، بیلجیم، آسٹریا، نیدر لینڈز، پرتگال،سوئیڈن ، سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں۔اخبار کا کہنا ہے کہ اگر ان نتائج کو دیکھتے ہوئے دیگر ممالک کا بھی جائزہ لیا جائے تو خدشہ ہے کہ کورونا کے باعث ہونے والی اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close