چندی گڑھ (پی این آئی) بھارتی ریاست پنجاب میں ماں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔ واقعہ ضلع ہشیار پور کے گاؤں سولی میں پیش آیا۔شنکر گڑھ پولیس سٹیشن کے انچارج اقبال سنگھ کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سولی گاؤں کے شمشان
گھاٹ میں صبح سویرے کسی کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں، جب تک پولیس وہاں پہنچی اس وقت تک لاش کو جلایا جاچکا تھا۔ پولیس نے راکھ اور ہڈیاں جمع کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 19 سالہ جسپریت کور 22 اپریل کو گھر سے گئی لیکن اگلے دن واپس آئی۔ اہلخانہ کو شک تھا کہ وہ بھجلاؤن گاؤں میں اپنے آشنا امن پریت نامی لڑکے سے ملنے گئی تھی۔ لڑکی کی ماں بلوندر کور نے اپنے شوہر ستدیو ، بیٹوں سوراج، گردیپ اور لالا کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب نشہ آور دوا کھلائی اور سوتے ہوئے اس کو قتل کردیا۔پولیس نے قتل اور ثبوت مٹانے کے الزامات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ستدیو ، گردیپ اور بلوندر کور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں