پیرس (پی این آئی) ایک ہفتے میں دنیا بھر میں کورونا کے ڈھائی لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 83 ہزار297افراد نے کرونا کوشکست دیدی ہے جن میں سے ڈھائی لاکھ سے زائد مریض گزشتہ ایک ہفتے میں صحتمند ہوئے ہیں۔ 20اپریل
کودنیامیں21ہزار230افرادنے کرونا کوشکست دی، اگلے دن43ہزار898افرادنے کروناکی پیش نہ چلنے دی اوراپنی جان بچالی۔22اپریل کو27ہزار218اور23اپریل کو27ہزار969افرادنے کروناکیخلاف لڑائی میں کامیابی حاصل کی اوراپنے اپنےگھروں میں پہنچ گئے۔ 24اپریل کادن کرونا کیخلاف جنگ کا اہم ترین دن رہا۔ جب 52ہزار958افرادنے کرونا کوچاروں شانے چت کردیا۔یہ ایک دن میں لوگوں کی کرونا سےشفایابی کاریکارڈ تھا۔دوسری جانب اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 30لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 8لاکھ 83ہزار 297 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ 2لاکھ، 7ہزار، 265افراد زندگی کی بازی ہارچکے، بیلجیئم میں آج مزید 113افراد جان سے گئے. روس میں 47، میکسیکو 46 اور برازیل میں 15 ہلاک ہوگئے. انڈونیشیا 22، رومانیہ 12 یوکرائن میں 11 ہلاکتیں ہوئیں،، فلپائن 10، ہنگری 8،پاناما میں 6افراد ہلاک ہوئے۔پریشان کن بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس اب بھی پھیل رہا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 987322ہے۔ کورونا وائرس سے اٹلی میں 26644اور سپین میں23190 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ جبکہ اموات206,997 تک پہنچ گئی ہے۔امریکہ اموات کی تعداد کے حوالے سے سرفہرست ہے جہاں اب تک 55ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں