بیلجیئم (پی این آئی)شاباش، ویری گڈ، پاکستانی کمپی بیلجیئم کو ہر روز ایک لاکھ ماسک سپلائی کرے گی،پاکستان میں قائم ٹیکسٹائل کمپنی بیلجیئم کو ایک لاکھ ماسک روزانہ فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کی حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک میں لگائے جانے والے لاک ڈائون کو
4 مئی سے مرحلہ وار اُٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن اس دوران طبی ماہرین نے ہر شہری کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق بیلجئین حکومت اپنے ہر شہری کو کم از کم ایک ماسک مفت فراہم کرے گی، یہ ماسک مقامی حکومتوں کے ذریعے خریدے اور تقسیم کیے جائیں گے۔اس صورتحال میں پاکستان میں قائم ا سٹار میڈ نامی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری کے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے مالکان اور ریجن کے تمام مقامی مئیرزطبی بنیادوں پر تیار کردہ ماسک فراہم کرنے کے معاہدے کر رہے ہیں۔کمپنی کے مالک و نسینٹ سابستئین کے مطابق ان کی پاکستان میں موجود کمپنی فی الحال 50 ہزار ماسک روزانہ کی بنیاد پر بنانا شروع کررہی ہے جس کی اگلے ہفتے تک پروڈکشن 1 لاکھ تک پہنچا دی جائے گی۔اس موقع پر بیلجیئم میں قائم پاک- بینیلکس اوور سیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستانی ٹیکسٹائل فیکٹری مالکان کو تجویز کیا ہے کہ وہ اس طرف توجہ کریں اور بین الاقوامی معیار کے کپڑے سے بنے ہوئے فیس ماسک مہیا کرنے کے بارے میں سوچیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں