امریکہ (پی این آئی)امریکہ نے افغان طالبان کی منتیں شروع کر دیں، انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے طالبان سے تشددمیں کمی اور سیز فائر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ایک بیان میں زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان رمضان میں انسانی بنیادوں پر سیز
فائر کریں،ملٹری آپریشنز معطل اور تشدد میں کمی کریں۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام اور ملک کی بہتری تمام فریقین پر منحصر ہے، تمام فریقین مشترکہ دشمن کورونا وائرس کے خلاف تمام توانائیاں کام میں لائیں۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ رمضان المبارک افغان صدر اشرف غنی، عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے لیے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینے کا موقع ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو قیدیوں کے تبادلے کا عمل آگے بڑھانا چاہیے، کورونا وائرس کی وباء کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا عمل فوری نوعیت کا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ امن عمل اور انٹرا افغان مذاکرات میں مددگار ہو گا۔افغان طالبان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادکے مطالبے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ سیز فائر اور تشدد میں کمی کا مطالبہ غیر منطقی اور موقع سے فائدہ اٹھانا ہے، مخالف فریق اپنے عہد کی پاسداری نہیں کر رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں