حتمی طور پر اس خطرے سے ہم تبھی باہر نکل سکیں گے جب اس کی ویکسین تیار ہو گی، بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس کے متعلق ہر شخص گومگوں کی کیفیت میں مبتلا ہے کہ نجانے اس سے کب نجات ملے گی۔ اب مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس سوال کا تشویشناک جواب دے دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بدل کر رہ گئی ہے اور

اسے معمول پر آنے میں 18ماہ سے زائد کا عرصہ لگے گا۔ یہ عرصہ اس سے کم ہو سکتا تھا لیکن اس وباءکے مقابلے میں جس قدر سست ردعمل آیا، اس کی وجہ سے اب ہمیں طویل عرصہ اس سے نبردآزما رہنا پڑے گا اور حتمی طور پر اس خطرے سے ہم تبھی باہر نکل سکیں گے جب اس کی ویکسین تیار ہو گی، جس میں کم از کم 18ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔بی بی سی کے شو بریک فاسٹ ٹوڈے میں گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”ایسی وباءکی مثال ماضی میں نہیں ملتی اور یہ دنیا کے لیے بہت کٹھن وقت ہے۔ تاہم ویکسین آنے پر اس وباءکا خاتمہ ہو جائے گا اور دنیا معمول پر آ جائے گی۔ حکومتیں ویکسین کی تیاری میں جلدی کر سکتی ہیں لیکن یہ پرخطر کام ہو گا۔ہم سب اس دنیا کی طرف واپس جانا چاہتے ہیں جو کورونا وائرس سے پہلے تھی لیکن یہ ویکسین تیار ہونے تک ممکن نہیں ہو پائے گا۔لوگ پوچھتے ہیں کہ ویکسین کب تیار ہو گی اور دنیا کب معمول پر آئے گی تو میرا اور ٹونی فوشی (ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیزز)کا جواب ہوتا ہے، 18ماہ۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close