سعودی عرب پر کورونا کا دباؤ جاری، اتوار کے روز 1223 نئے مریض سامنے آ گئے

جدہ(پی این آئی)سعودی عرب میں اتوار کو کورونا وائرس کےایک دن میں سب سےزیادہ 1223 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے.سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 17522 تک پہنچ گئی۔’ترجمان نے کہا کہ کورونا کے مزید تین مریض

ہلاک ہوئے ہیں اور کل اموات 139 ہوگئی ہیں. پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 142 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک شفا یاب ہونے والوں کی تعداد2357 ہوگئی ہے. ’سب سے زیادہ مریض مکہ مکرمہ میں ہیں جہاں ان کی تعداد 272 ہے، دوسرے نمبر پر ریاض ہے جہاں 267 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مدینہ منورہ میں 217، جدہ میں 117 اور بیش میں 113 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے‘.عنیزہ میں 54،دمام میں51،بریدہ میں 20،جبیل میں 19،ہفوف میں17،بقیق میں17،العارضہ میں14،طائف میں 10،ابو عریش میں 10، خلیص اور میں تبوک 3،3، قطیف ، حضرالباطن ،القریات اور وادی الدواسر میں 2,2 خمیس مشیط ، الخبر،جازان اورعرعرمیں ایک ایک کیسز سامنےآئے ہیں.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں