دبئی (پی این آئی) اماراتی ایئرلائن نے کووڈ19وباء کے باعث تمام مسافروں کوٹکٹوں کی رقوم کی واپسی کا اعلان کردیا، درخواستیں دینے والے ایسے تمام مسافروں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایئرلائن ڈیڑھ ملین درخواستوں پر اگست تک کام مکمل کرلے گی۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی ایئرلائن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے
کہ کورونا وباء کی صورتحال میں ایئرلائن نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے تمام مستقل مسافروں اور بزنس مینوں کو ٹکٹوں کی واپسی کی جائے گی جنہوں نے درخواست دی ہے۔اماراتی ایئرلائن نے ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی کے لیے دی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا کام تیز کردیا ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ ابھی ان کے پاس رقوم کی واپسی کیلئے قریباً ڈیڑھ ملین درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔جن کی جانچ پڑتال اور ری سٹرکچرل کا عمل تیز کردیاہے۔کورونا وباء سے پہلے ایک مہینے میں ری فنڈ درخواستوں کی تعداد 35ہزارہوتی تھیں۔ لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 150ملین تک پہنچ گئی ہے۔اس لیے ان تما م رخواستوں کو عمل یقینی بنانے کیلئے کام کیا جارہا ہے، امید ہے کہ اگست تک ان درخواستوں پر ری فنڈ کا عمل مکمل کرلیں گے۔ واضح رہے کورونا وباء کی وجہ سے خلیجی ریاستوں میں 21 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔ صرف متحدہ عرب امارات نے 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتوں سے برخاست کیا ہے جو غلط ہے۔ آخری ہفتہ کے اعدادو شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 17743 پاکستانی کورونا وباء کی وجہ سے بیروزگار ہوئے جبکہ سعودی عرب میں 1245، قطر 691، عمان 600، کویت 500، بحرین 387 اور عراق سے 2 سو پاکستانی کورونا وباء کی وجہ سے ملازمتیں کھو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب حکومت نے اس مشکل گھڑی میں کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3 ماہ تک کسی پاکستانی کو ملازمت سے نہیں نکالیں گے۔ عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں شروع کی گئی ہیں اور جو پاکستانی وطن واپس آنا چاہیں گے انہیں ترجیحی بنیادوں پر لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک سے زیادہ پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں جن کی تعداد 90 ہزار کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے گزشتہ ہفتہ 17 پروازیں متحدہ عرب امارات سے آئیں اور ہم اگلے ہفتہ سے سعودی عرب ،بحرین،قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود 71 ہزار پاکستانی جو وطن واپسی کے منتظر ہیں انہیں لانے کے لیے فلائیٹ آپریشن کو وسعت دے رہے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں