سعودی عرب سے غیر ملکی کارکنوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، پاکستانیوں کی باری کب آئے گی، حکومت پتہ تو کرے

جدہ (پی این آئی) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث فضائی سفر پر عائد پابندی کے بعد مملکت میں رہ جانے والے غیر ملکیوں کی واپسی کےلیے خصوصی انتظامات کے تحت فلپائنی شہریوں کو لے کر دوسری پرواز جدہ سے براستہ ریاض منیلا کے لیے روانہ ہوگئی. سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اپنے وطن

جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کی روانگی کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں. وزارت داخلہ نے وطن جانے کے خواہشمند غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے ’ابشر‘ اکاونٹ پر خصوصی انتظام کیا ہے جس کے ذریعے معاملات کو منظم کرنے اور واپس جانے والے غیر ملکیوں کو بہتر خدمات مہیا کرنے کیے ’عودہ‘ کا آپشن فراہم کیا ہے.ابتدائی طور پر چھ ممالک کے شہریوں کے لیے واپسی کی سہولت فراہم کی گئی ہے. ابشر اکاونٹ پر ’عودہ‘ کے آپشن میں واپس جانے والے اپنی معلومات مہیا کرتے ہیں جس کے بعد مطلوبہ تعداد کو دیکھتے ہوئے انکے لیے سفری انتظام کیاجاتاہے.گذشتہ ہفتے فلیپائن کے شہریوں کو لیکر پہلی پرواز جدہ سے روانہ ہوئی تھی۔ دوسری پرواز 26 اپریل کو جدہ سے ریاض اور بعد ازاں وہاں سے ’منیلا‘ کے لیے روانہ ہو گئی۔یاد رہے وزارت سماجی بہبود آبادی کی جانب سے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ کو سفارش کی تھی کہ اپنے وطن جانے کے خواہشمند ایسے غیر ملکی جن کی ملازمت کا دورانیہ مملکت میں ختم ہوچکا ہے یا وزٹ و دیگر ویزوں پرآنے والے افراد کی واپسی کےلیے خصوصی انتظامات کیے جائیں.محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ کی جانب سے کہا گیاہے کہ وطن واپس جانے کے خواہشمند ابشر اکاونٹ پر اپنے نام ، تاریخ پیدائش ، رابطےکے لیے موبائل نمبر ، اقامہ یا بارڈر نمبر فیڈ کریں تاکہ انکی واپسی کے انتظام کیے جائیں.سیٹ کنفرمیشن کے بعد ایئر پورٹ جانے کےلیے کرفیو پاس حاصل کیاجانا لازمی ہے.متعلقہ ادارے کی جانب سے ایئر پورٹ جانے کےلیے خصوصی کرفیو پاس جاری کیاجاتا ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں