کوروناوائرس کے باعث دنیابھر میں لاک ڈاؤن،رمضان المبارک کے دوران اجتماعی عبادات پر پابندی

سعودی عرب(پی این آئی)دنیا بھر میں پھیلی کوروناوبا ءکے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، ماہ رمضان المبارک میں بھی اجتماعی عبادات پر پابندی عائد ہے۔سعودی عرب،سعودی عرب میں مسجدالحرام میں ماہ رمضان المبارک میں عمومی طور پر ہزاروں عبادت گزار موجود ہوتے ہیں تاہم اب کورونا وباء کے باعث

اجتماعی عبادات پر پابندی ہے۔مساجد کے امام اور عملے کو عبادات کی اجازت ہوگی، جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار نہیں ہوگا۔بھارت،بھارت کےدارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد بھی کوروناوائرس کے باعث عوام کیلئے بند ہے، بھارتی سیاسی اورمذہبی رہنماوں نے عوام سے رمضان کے دوران گھروں میں عبادات کرنے کی اپیل کی ہے۔بنگلہ دیش،بنگلہ دیش میں بھی کوروناوائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن ہے، مساجد بھی اجتماعی عبادت کیلئے بندہیں، حکومتی اعلان کے مطابق بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن 5مئی تک جاری رہے گا۔سنگاپور،سنگاپور میں قائم عارضی اسپتال میں موجود مسلمان عملے نے ماسک پہن کر، اجتماعیت سے گریز کرنے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسپتال میں ہی نماز ادا کی۔برازیل،برازیل میں ماہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کے امام نے سوشل میڈیاکے ذریعے خطبے دینے کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close