پاکستان اس مہلک وائرس پر جلد قابو پالے گا،چینی سفیر نے پاکستان کوایک نئی امید دلا دی

چین (پی این آئی)پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اور عوام وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے، پاکستان اس مہلک وائرس پر جلد قابو پالے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو پیغام میں چینی سفیر نے رمضان کی آمد پر پاکستانیوں کو رمضان کی

مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئےصحت مند، محفوظ اور مبارک رمضان کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ بڑا چیلنجنگ مرحلہ ہے، پاکستانی قوم کوروناوائرس کے پھیلاؤ کےخلاف جدوجہد کررہی ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ آزمائش کی گھڑی میں چینی حکومت اور چینی عوام وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے، کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے چینی طبی ماہرین پاکستانی طبی ماہرین اور عملے کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہلک وبا کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی حکومت، طبی ماہرین، عوام کی کوششوں، قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ یقین ہے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستانی حکومت، عوام مہلک وائرس پر جلد قابو پا لے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close