لاک ڈائون کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانی سخت دشواری کا شکار،وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی

فرانس(پی این آئی)فرانس میں مقیم ہزاروں پاکستانی جن میں اکثریت سفید پوش لوگوں کی ہے، طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت دشواری کا شکار ہیں۔ ان لوگوں نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے۔پاکستانی شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہزاروں لوگ موت کا شکار بنے

ہیں اور اسپتالوں میں بھی لاکھوں لوگ زیر علاج ہیں۔فرانس میں ہزاروں پاکستانی ایسے ہیں جو دیہاڑی دار اور محنت مزدوری کرتے ہیں، ان کا کھانے پینے کا انتظام تو مقامی بلدیاتی اداروں کی طرف فراہم کردہ سامان سے چل رہا ہے مگر وہ رہائش کا کرایہ، یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے لیے پریشان ہیں۔پاکستانیوں نے سفارت خانہ پاکستان میں ہیڈ چانسلر سے بھی رابطہ کیا مگر کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا، سفارت خانے کی طرف سے کہا گیا ہےکہ سفارت کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ہیں یہاں آکر لے سکتے ہیں۔فرانس میں مقیم پاکستانیوں میں اکثر ایسے بھی ہیں جن کے پاس پیپر ہی نہیں ان کا تو گھروں سے نکلنا ہی ناممکن ہے اور ان میں سے اکثریت اکیلے افراد کی ہے، جبکہ ان لوگوں کی فیملیز بھی پاکستان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخیر لوگوں کی طرف سے اعلانات تو سامنے آتے ہیں، بعض فوٹو سیشن بھی سوشل میڈیا پر نظر آتے ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے امداد کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close